3 ستمبر، 2012، 6:24 PM

کرد باغیوں سے لڑائی میں 30 افراد ہلاک

کرد باغیوں سے لڑائی میں 30 افراد ہلاک

مہر نیوز/3 ستمبر2012ء: ترکی میں فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مشین گنوں اور راکٹ لانچرز سے مسلح کرد علیحدگی پسند تنظیم ’پی کے کے‘نے گزشتہ رات ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سرناک میں واقع ایک فوجی کمپلیکس پر حملہ کیا جسمیں 30 افراد مارے گئے۔ جھڑپوں میں دس ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سات زخمی بھی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں کردستان ورکرز پارٹی کے20 ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

News ID 1688253

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha